پی پی 207 میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  علاقائی مسائل حل کرینگے‘ پیر عباس علی شاہ

 پی پی 207 میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  علاقائی مسائل حل کرینگے‘ پیر ...

  

تلمبہ (نمائندہ خصوصی) چیف وہیپ پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ایم پی اے پیر عباس علی شاہ ڈیرہ اعوان پہنچے اور اپنے حلقہ پی پی 207  میں بھسی پنڈی اور چک وڑائچ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 کا افتتاح کیا۔مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی اور عوام کے ساتھ وقت گزارا۔پیر عباس علی شاہ نے پی ٹی آئی کے دوستوں اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کی خیریت دریافت کی بعد ازاں انھوں نے سابق وائس چیئرمین اور پی ٹی آئی کے راہنما پیر مغدین شاہ،ملک خالد اعوان،ملک ناصر اعوان،مہر سلیم نکیانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے علاقائی مسائل اور منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام چکوک و دیہات میں ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں گے۔

عباس شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -