رحیم یار خان: 2 لڑکیوں سمیت مزید 3 خواتین اغواء‘ پولیس کارروائی شروع 

رحیم یار خان: 2 لڑکیوں سمیت مزید 3 خواتین اغواء‘ پولیس کارروائی شروع 

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)ضلع بھر میں خواتین کے اغواء کا سلسلہ نہ تھم سکا‘گھر میں اکیلا پا کر ملزمان نے 2لڑکیوں سمیت مزید 3خواتین کو اغواء کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ ماچھکہ کی حدود بستی کڑک کے رہائشی خانزادہ کے گھر پر ہوا جہاں 6ملزمان محمد غالب وغیرہ نے اسکی 14سالہ بیٹی افسانہ بی بی کو زبردستی اغواء کرلیا‘دوسرا واقعہ تھانہ اقبال آباد کی حدود موضع پیر ولی محمد سلطان کی رہائشی شمیم بی بی کے گھر پر ہواجہاں 3ملزمان محمد ظفر وغیرہ نے اسکی 18سالہ بیٹی تسلیم بی بی کو زبردستی اغواء کرلیا‘تیسرا واقعہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود چک 133این پی کے رہائشی محمد(بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

 نازک کے گھر پر ہوا جہاں 6ملزمان جان محمد عرف جانو وغیرہ نے میکے ملنے آئی ہوئی اسکی شادی شدہ بیٹی شہناز بی بی کو زبردستی اغواء کرلیاجبکہ چوتھا واقعہ تھانہ رکن پور کی حدود سلطانہ آباد کی رہائشی فرحانہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جہاں 5ملزمان شہزاد علی وغیرہ نے اسے گھر میں اکیلا پاکر دبوچ لیا‘ورثاء اور متاثرہ کی رپورٹ پر پولیس نے اغواء اور بداخلاقی کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -