ورلڈ کاٹن ڈے پر تقریب‘ وفاقی وزیر سمیت متعدد مہمانوں کی عدم شرکت‘ شرکاء مایوس
ملتان (سپیشل رپورٹر) سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیوٹ ملتان میں منعقدہ عالمی یوم کپاس کی تقریب میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سمیت صوبائی وزیر زراعت ودیگر مہمانوں کی عدم شرکت کے باعث تمام (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے،سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیوٹ کی انتظامیہ تقریب کے شرکاء کو پہلے معزز مہمانوں کی آمد بارے اعلانات کرتی رہی لیکن بعدازاں کہا گیا کہ وہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے مگر یہ دعوی بھی سچ ثابت نہ ہوسکا جس کے باعث بیشتر شرکاء تقریب چھوڑ کرچلے گئے بعدازں وفاقی وزیر نے ٹیلفون پر مختصر ساخطاب کیا۔واضع رہے کہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ورلڈ کاٹن ڈے کی تقریب بدنظمی کا شکار رہی۔
مایوس