ملتان: خاتون سمیت دو افراد قتل‘ حادثات میں 3 جاں بحق 

ملتان: خاتون سمیت دو افراد قتل‘ حادثات میں 3 جاں بحق 

  

ملتان + رحیم یار خان + مظفر گڑھ + کوٹ ادو (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر)  نرینہ اولاد نہ ہونے پر ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہو (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

گئی، واپڈا کالونی پیراں غائب کی رہائشی دو بیٹیوں کی ماں کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر قتل دیا - پولیس نے مقدمہ درج کر کے سسر کو حراست میں لے لیا جبکہ شوہر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں - تفصیلات کے مطابق روزینہ اسلم کی چارسال  قبل واپڈا کالونی پیراں غائب روڈ کے رہائشی محمد عمران سے شادی ہوئی تھی - دونوں کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں، بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر اور سسرالیوں کا رویہ ٹھیک نہیں تھا - آئے روز خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، گزشتہ روز خاتون کو مبینہ تشدد کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا، جبکہ روزینہ اسلم کے گھر والوں کو بتایا گیا کہ کام کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون فوت ہوئی - متاثرہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشان دیکھ کر رشتہ دار خواتین نے پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو اطلاع دی - پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے جبکہ شوہر محمد عمران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تھانہ منٹھار کی حدود نہر صادق برانچ میں دونوں ہاتھ بندھی لاش برآمد ہوگئی‘ منٹھار پولیس نے اطلاع پر فوری لاش کو نہر سے نکال کر تحویل میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں چلنے سے ورثا کی تلاش میں رہنمائی ہوئی‘لاش کی شناخت فرحان جاوید ولد محمد جاوید قوم آرائیں کے نام سے ہوئی جو کہ چک نمبر 114پی کا رہائشی تھا۔فرحان جاوید کے والد اور بھائیوں کے بیان کے مطابق فرحان جاوید کو پیسوں کے لالچ میں قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرحان 5 اکتوبر کی شام سے گھر سے لا پتہ تھا جس کی انہوں نے تھانہ ائیر پورٹ میں گمشدگی کی اطلاع دے رکھی تھی۔منٹھار پولیس نے لاش کو پوسٹماٹم کیلئے منٹھار دیہی مرکز منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی گنے سے لوڈ ٹرالی سے ٹکراگئی،باپ بیٹا موقع پر جاں بحق‘ بیوی بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے‘ تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشہ سوار بچہ روڈ پر گرنے سے ٹریکٹر بچے پر چڑھ گیا،بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا‘ پولیس نے دونوں حادثات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے، پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر153ایم ایل کا رہائشی شہزاد خان چانڈیہ اپنی بیوی سمیرا بی بی اور بچوں کے ہمراہ ملتان سے دوائی لیکر کار نمبری909ایم ایل پر واپس گھر آرہے تھے کہ ہیڈ لانجو کے قریب سڑک کنارے کھڑی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے زور دار دھماکے سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں شہزاد چانڈیہ 6سالہ بیٹے محمد ااساعیل سمیت موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی سمیرا بی بی،شازیہ بی بی اور فرہاد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کوٹ ادو نے حسنین خان چانڈیہ کی مدعیت میں نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر585/20زیر دفعہ337-322جی اور 427کے تحت درج کرلیا،دوسرے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ اڈہ بلوچ آباد چک نمبر526ٹی ڈی اے کا رہائشی غلام قاسم کا بیٹا اسد علی گزشتہ روز رکشہ پر سوار کوٹ ادو آ رہا تھا کہ خیابان فیض کے قریب عقب سے آنے والی کار نمبری785اے پی یو نے رکشہ کو زور دار ٹکر ماردی،ٹکر کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار اسد علی پختہ روڈ پر گر گیا اور اسی اثناء میں آنے والی ٹریکٹر ٹرالی اسد علی پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں اسد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس کوٹ ادو نے جاں بحق ہونے والے اسد علی کے چچا ربنواز کی مدعیت میں نامعلوم کارڈرائیور اور نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر582/20زیر دفعہ322درج کرکے ڈرائیور وں کی تلاش شروع کردی ہے،

مزید :

ملتان صفحہ آخر -