بریسٹ کینسر خطرناک مرض‘ آگاہی  مہم انتہائی ضروری‘ ڈاکٹر روبینہ اختر

 بریسٹ کینسر خطرناک مرض‘ آگاہی  مہم انتہائی ضروری‘ ڈاکٹر روبینہ اختر

  

 ملتان (پ ر) خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر کی قیادت میں فرح ناز سینئر رہنما پی ٹی آئی‘ ضلعی صدر (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

خواتین ونگ پی ٹی آئی ورکرز اتحاد یو کے لنک ملتان صوبائی صدر خواتین ونگ کونسلر اتحاد پنجاب نے خواتین کے ساتھ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی ریلی میں حصہ لیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ اختر نے تمام خواتین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت تشخیص سے بہت سی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ اور کسی بھی بیماری کے متعلق بروقت آگاہی سے ہی صحیح علاج ممکن ہوسکتا ہے عمران خان کے وژن کے مطابق اس مہم سے نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں کی خواتین میں بھی شعور بیدار ہوگا۔ ڈاکٹر روبینہ نے خواتین سے اپیل کی کہ جیسے ہی چھاتی یا بغل میں گلٹی کی شکایت ہو تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بریسٹ کینسر کا بروقت علاج ممکن ہوسکے۔

روبینہ اختر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -