مولانا فضل الرحمن کی مریم نواز سے ملاقات، عشائیے میں شرکت

   مولانا فضل الرحمن کی مریم نواز سے ملاقات، عشائیے میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے دورہ لاہور کے دوسرے روز شہر میں مصروف دن گزارا بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمن کی مریم نواز سے ہونے والی ملاقات بطور صدر پی ڈی ایم پہلی ملاقات تھی۔ جس میں فریقین نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کو ہٹانے کے سلسلے میں احتجاجی پروگرام پر باہمی مشاورت کی۔ بعدازاں جو یو آئی (ف) کے سربراہ نے مریم نواز کی جانب سے دئیے گئے ایک عشائیے میں بھی شرکت کی۔ (شعیب عزیز)
 مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -