مولانا فضل الرحمان سیاست سے باہر ہوچکے، شوق سے احتجاج کریں،شوکت یوسفزئی

 مولانا فضل الرحمان سیاست سے باہر ہوچکے، شوق سے احتجاج کریں،شوکت یوسفزئی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست سے باہر ہوچکے، وہ شوق سے احتجاج کریں، پیپلز پارٹی میں غیرت ہے تو سندھ اسمبلی توڑ کر میدان میں آئے، جن کے پاس ایک سیٹ نہیں وہ حکومت گرانے کا سوچ رہے ہیں، نواز شریف جب بھی واپس آئے گرفتار کیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نواز شریف سے متعلق لائحہ تیار کر رہی ہے، مولانا سے گزارش ہے مدارس کے طلبہ کو استعمال نہ کریں، جوعمران خان کو جانتے ہیں وہ سمجھ لیں کہ احتساب ہوگا۔

شوکت یوسفزئی

مزید :

صفحہ اول -