عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے، اشتیاق ارمڑ 

عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے، اشتیاق ارمڑ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخواہ کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہا ہے کہ عوام کو بروقت بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کی بلا امتیاز خدمت اُن کامشن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں گے تاکہ معاشرے کے محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہو ں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفتر پشاور میں اپنے حلقے کے عوامی نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے وفد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بے انصافی اور کرپشن کا دور گزر چکا ہے لہذا پی ٹی آئی حکومت تمام محروم طبقات کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے پوری شفافیت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کر رہی ہے اور قومی وسائل کو ان کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال میں لایا جا رہا ہے اور وہ دن دور نہیں کہ ہمارا صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر پر گامزن ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -