اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کیلئے نقصان دہ ہیں،زرتاج گل

  اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کیلئے نقصان دہ ہیں،زرتاج گل

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیئے نقصان دہ ہیں،59 کر یم لیب  میں سے57 میں مرکری پایا گیا، ہم کسی چیز کو ختم نہیں کرینگے نہ کسی کا کاروبار خراب ہوگا، تمام کمپنیز کے مالکان سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے، میڈیا میں وائٹنگ کریموں کے حوالے سے بہت بری کمپین چلائی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ اگر آپ چٹے نہیں ہیں تو شادی نہیں ہوگی اور کالا ہونا بری بات ہے۔زرتاج گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکری(پارہ) ایک بہت خطرناک چیز ہے، تھرمامیٹر، بی پی آپریٹر اور ڈینٹل کی فلنگ مرکری سے ہوتی ہے،2013 میں مینا مارٹا پر کام ہوا تھا، اس کے بعد کام نہ ہوا، کل کابینہ میں مینا مائٹا کنونشن کی ریٹیفیکیشن منظور ہو گئی ہے،ہم وائٹنگ کریم والوں کو آگاہی دینگے کہ وہ لوگوں میں احساس کمتری پیدا نہ کریں، ابھی ہم کسی کمپنی کو بند نہیں کرینگے البتہ آگاہی پیدا کرینگے۔

زرتاج گل

مزید :

صفحہ آخر -