ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی 15 اکتوبر دن 11 بجے کی جائے گی

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی 15 اکتوبر دن 11 بجے کی جائے گی

  

 میرپورخاص(آئی این پی) پولیس سرجن حیدرآباد  نے کہا ہے کہ ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی 15 اکتوبر دن 11 بجے کی جائے گی، ڈاکٹر ماہا نے کراچی میں گولی مار کر مبینہ خودکشی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرماہا ہلاکت کیس کی تحقیقات جاری ہے، پولیس سرجن حیدرآباد نے ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی15اکتوبردن11بجیکی جائے گی۔ یاد رہے ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا اور کہا تھا کہ قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

ڈاکٹر ماہا 

مزید :

صفحہ آخر -