پٹرولیم کمپنی سے 19 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی سے متعلق درخواست، ایف بی آر نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا

پٹرولیم کمپنی سے 19 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی سے متعلق درخواست، ایف بی آر نے ...
پٹرولیم کمپنی سے 19 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی سے متعلق درخواست، ایف بی آر نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم کمپنی سے 19 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی سے متعلق درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جواب جمع کرا دیاگیا،عدالت نے درخواست گزار کمپنی سے جواب الجواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم کمپنی سے 19 کروڑ سے زائد ٹیکس وصولی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، ایف بی آر نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

جواب میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار پٹرول دریافت کیلئے حکومت کے ساتھ کام کررہے ہیں ، درخواست گزار کو قانون کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس بھیجا گیا ہے،درخواست گزار بغیر ڈیوٹی کے اشیا درآمد کرنا چاہتے ہیں ،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارجز کی مد میں ایک بھاری رقم بنتی ہے ،درخواست گزار پر 19 کروڑ30 لاکھ سے زائد رقم بطور ٹیکس بنتی ہے ۔

ایف بی آر نے مزیدکہاہے کہ درخواست گزار نے ڈیمانڈ نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا،درخواست گزار کو ڈیمانڈ نوٹس قانون کے مطابق بھیجا گیا ہے،عدالت نے درخواست گزار کمپنی سے جواب الجواب طلب کرلیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -