شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے

شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے
شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے

  

کرا چی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے مرکزی جلوس آج نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم کے جلوسوں کے روٹ پر اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

مقامی اخبار کے مطابق پنجاب میں آج ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 8بجے تک بند رہے گی۔

بوتراب سکاﺅٹس کے ترجمان تصدق حسین ندیم کے مطابق نشتر پارک سے برآمد ہونے والے چہلم امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کی قیادت بوتراب سکاﺅٹس کرے گی۔

علاوہ ازیں کراچی میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے مرکزی جلوس کےلئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -