اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کےخلاف درخواست واپس لینے پر خارج 

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کےخلاف درخواست واپس لینے پر ...
اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کےخلاف درخواست واپس لینے پر خارج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ایف آئی اے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے شروع کیا، اب نیب کو منتقل ہو چکاہے، انور مجید نے کہاکہ ایف آئی اے سے پوچھا جائے کتنی انکوائریز چلائی جارہی ہیں؟،ایف آئی اے انکوائری کے نام پر ہراساں کررہا ہے ۔
اومنی گروپ کے انور مجید کے وکیل نے ایف آئی اے کے خلاف درخواست واپس لے لی،عدالت نے درخواست واپس لینے پر خارج کردی ۔