قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے متعلقہ اداروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، عثمان بزدار

قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے متعلقہ اداروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، ...
قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے متعلقہ اداروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے متعلقہ اداروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 8 اکتوبر2005 کے زلزلے کے 15 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 8اکتوبر2005کے زلزلے کی تباہی کو نہیں بھول سکتے،زلزلے کے بعد پاکستانی قوم نے متاثرین کی بھرپور مدد اور دلجوئی کی،

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے متعلقہ اداروں کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں موثر رسپانس میکانزم ضروری ہے،تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -