چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا

چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا
چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا

  

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا،ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے خیبرمیڈیکل کالج پشاور بھیج دیئے گئے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق چارسدہ میں کھیتوں سے ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش برآمد ہوئی ہے، ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈھائی سالہ بچی زنیب سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی،جنسی زیادتی کے بعد بچی کا پیٹ اور سینہ چھری سے پھاڑا گیا ۔

ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے خیبرمیڈیکل کالج پشاور بھیج دیئے گئے ،ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ 18 گھنٹے پہلے زیادتی کی گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -چارسدہ -