وزیر خارجہ کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ...
وزیر خارجہ کا یو اے ای کے ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان سے رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یو اے ای کے ہم منصب نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا میں پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -