اسلام آباد ، پولیس اہلکار وں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ،ایک جاں بحق ،دوسرازخمی

اسلام آباد ، پولیس اہلکار وں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ،ایک جاں بحق ،دوسرازخمی
اسلام آباد ، پولیس اہلکار وں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ،ایک جاں بحق ،دوسرازخمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا،جاں بحق اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا،لاش اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے درمیان آبپارہ کی حدود میں فلیٹ پرجھگڑا ہوا،پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -