پنک ریذیڈنسی ریفرنس ، انورمجید،عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزموں پر فردجرم عائد

پنک ریذیڈنسی ریفرنس ، انورمجید،عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزموں پر فردجرم عائد
پنک ریذیڈنسی ریفرنس ، انورمجید،عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزموں پر فردجرم عائد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں انورمجید،عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزموں پر فردجرم عائد کردی ،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا اورآئندہ سماعت پر 3 گواہ طلب کرلئے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت نے دو شریک ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،احتساب عدالت نے شریک ملزم علی گل اور قربان علی کی بریت کی درخواستیں مستردکردیں۔

احتساب عدالت نے انورمجید،عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزموں پر فردجرم عائد کردی ،سہیل میمن،مہتاب علی پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردجرم عائد کی گئی ،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر 3 گواہ طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -