راجہ بشارت نااہلی کیس، درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کیلئے2 نومبر تک مہلت

راجہ بشارت نااہلی کیس، درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کیلئے2 نومبر تک مہلت
راجہ بشارت نااہلی کیس، درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کیلئے2 نومبر تک مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نااہلی درخواست پر درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی اور سماعت2 نومبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی ،راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا۔
درخواست گزار سیمل وحیدنے کہاکہ جواب کی کاپی تاخیرسے ملی، اسے پڑھ کر دلائل دوں گی ،راجہ بشارت کی جانب سے جمع کرایاگیا جواب پڑھنے کی مہلت دی جائے ،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو دلائل کیلئے وقت دیدیا،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت2 نومبر تک ملتوی کردی ۔