”میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے “اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

”میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے “اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا ...
”میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے “اداکارہ میرا کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

کراچی(ویب ڈیسک) اپنی گلابی انگریزی اورمتعدد سکینڈلز کے باعث مشہور ہونے والی اداکارہ میرا دوسال قبل دئیے گئے انٹرویو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔

اداکارہ میرا کا دو سال قبل ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں دیا گیا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انٹرویو کے دوران میرا اپنے ددھیال سے متعلق کہہ رہی ہیں کہ میرے ددھیال کا تعلق سیالکوٹ سے ہے لیکن میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کافی حیران کن انداز میں اووووو کہا۔ میرا نے آگے کہا کہ قائد اعظم کے زمانے میں جب جنگ ہوئی تھی تو میرے دادا زخمی سپاہیوں کی مرہم پٹی کیا کرتے تھے۔

اداکارہ میرا کے انٹرویو کا یہ چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور لوگوں نے ان پر طنز کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردئیے۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر میرا اتنی معتبر خاتون ہیں تو انہیں بھی وزارت میں کوئی عہدہ تو ملنا چاہیئے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں کیوٹ قرار دیا۔

ایک خاتون نے کہا فوجی بھی حکیم رکھتے ہیں ہم کو لگا تھا ہم ہی غریب ہیں ویسے اس میرا کا علاج تو وہم کی طرح حکیم لقمان کے پاس بھی نہ ہوگا۔

ایک صارف نے کہا ہنسنا اپنی جگہ لیکن مجھے ان کی حالت پر افسوس ہے میرا صاحبہ کو تھراپی کی ضرورت ہے ورنہ کوئی ہوش مند تو یوں روز اپنا مذاق نہیں بنوائے گا۔

کچھ لوگوں نے ثمینہ پیرزادہ کے اوووو پر توجہ دلاتے ہوئے کہا میرا کی بات پر ثمینہ پیرزادہ کے تاثرات دیکھیں۔

مزید :

تفریح -