نیب سب کو پکڑے، کریمنل چھاتیاں نکال کر باہر پھر رہے ہیں : سپریم کورٹ، نیب کے ملزم کی ضمانت منظور 

نیب سب کو پکڑے، کریمنل چھاتیاں نکال کر باہر پھر رہے ہیں : سپریم کورٹ، نیب کے ...
نیب سب کو پکڑے، کریمنل چھاتیاں نکال کر باہر پھر رہے ہیں : سپریم کورٹ، نیب کے ملزم کی ضمانت منظور 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے نندی پور پلانٹ کے آئل ٹینکرز غائب کئے جانے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے کہاکہ ایک نے 12،دوسرے نے 17 اور تیسرے نے 13 آئل ٹینکرز غائب کئے،نیب نے اس ملزم کو پکڑرکھا ہے جس پر 6 ٹینکرز غائب کرنے کاالزام ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب سب کو پکڑے،کریمنل چھاتیاں نکال کر باہر پھر رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں نندی پور پلانٹ کے آئل ٹینکرز غائب کئے جانے کے کیس میں گرفتار ملزم کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ نیب امتیازی سلوک نہ کرے۔

عدالت نے کہاکہ مجموعی طور پر 134 ٹینکرز گم ہوئے ،نیب نے اس ملزم کو پکڑرکھا ہے جس پر 6 ٹینکرز غائب کرنے کاالزام ہے،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ نیب کرپشن ختم کرے،کرپشن بہت زیادہ ہورہی ہے، اس کیس میں نیب نے سب ملزموں کو گرفتارکیوں نہیں کیا؟۔ نیب وکیل نے کہاکہ ہم نے سب سے پہلے منصوبہ ساز پر ہاتھ ڈالا۔

جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ایک نے 12،دوسرے نے 17 اور تیسرے نے 13 آئل ٹینکرز غائب کئے،عدالت نے کہاکہ نیب نے ان سب کو چھوڑ کر 6 ٹینکرز غائب کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب سب کو پکڑے،کریمنل چھاتیاں نکال کر باہر پھر رہے ہیں ،سپریم کورٹ نے نیب کے ملزم محمد اسلم کی ضمانت منظور کرلی اورملزم کو10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -