کراچی میں ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، کتنا مال لے کر فرار ہو گئے؟ حیران کن خبر آ گئی

کراچی میں ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، کتنا مال لے کر ...
کراچی میں ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، کتنا مال لے کر فرار ہو گئے؟ حیران کن خبر آ گئی

  

کراچی(ویب ڈیسک) گزری میں مسلح ملزمان نے گھر میں پوری فیملی کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے سمیت زیورات اور دیگر چیزیں لوٹ لیں۔

پولیس کے مطابق گزری کے علاقے میں مسلح ملزمان اہلخانہ کویرغمال بناکر نقد رقم و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ ڈکیتی کا مقدمہ پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کرلیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ 6 اور7 اکتوبرکی درمیانی شب ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، 5 ڈاکوؤں میں ایک نے چہرے پر ماسک جب کہ 4 نے منہ کپڑے سے ڈھانپے ہوئے تھے، ڈاکو نقد رقم 10 لاکھ روپے، غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر قیمیتی اشیاءلوٹ لیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -