اسلام آبادہائیکورٹ کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا،عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں گریڈ19 کے افسر محمد شاہد الاسلام کی تعیناتی غیرقانونی قرار دیدی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سپورٹس بورڈ میں تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا،عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں گریڈ19 کے افسر محمد شاہد الاسلام کی تعیناتی غیرقانونی قرار دیدی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے محفوظ فیصلہ سنادیا،واضح رہے کہ عدالت نے 18 اکتوبر 2013 کو شاہد الاسلام کی پروموشن کافیصلہ کالعدم قراردیدیا۔