فیصل واوڈا نااہلی کیس، درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائیں گے ،چیف الیکشن کمشنر

فیصل واوڈا نااہلی کیس، درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر فیصلہ آئندہ ...
فیصل واوڈا نااہلی کیس، درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائیں گے ،چیف الیکشن کمشنر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواستوں پر فیصل واوڈا کے وکیل نے جواب جمع کرادیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر فیصلہ سنائیں گے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواستوںپر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی ۔

وکیل فیصل واوڈا نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی ممبر کے انکوائری کے اختیارات نہیں ، الیکشن کمیشن کسی ممبر کو نااہل قرار نہیں دے سکتا،ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہاکہ الیکشن کمیشن کسی بھی ممبر کو نااہل کرسکتا ہے ، وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ چاردرخواستوں میں سے تین درخواستیں بے بنیاد ہیں ، منتخب رکن قومی اسمبلی کی نااہلی کیلئے متعلقہ فورم سپیکر قومی اسمبلی ہے،سپیکر ریفرنس بنا کر الیکشن کمیشن کو بھیجے گا ورنہ آرٹیکل 63 ٹو کی خلاف ورزی ہوگی ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آرٹیکل 63 ٹو تب لاگوہوتا ہے جب ممبر قومی اسمبلی بن جائیں ، ہم نے انتخابات سے پہلے فیصل واوڈا کی دہری شہریت پر اعتراض اٹھایا ہے۔

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے کہاکہ اب تو فیصل واوڈا ممبر قومی اسمبلی ہیں اور آپ ان کی نااہلی چاہتے ہیں ،آپ اصل بات پر آئیں تاکہ آگے چلا جا سکے،آرٹیکل 63 ٹو پر دلائل دیں ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم نے ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراض اٹھایا، یہ الیکشن سے پہلے کامعاملہ ہے،پہلے تو فیصل واوڈا یہ بھی تسلیم نہیں کر رہے تھے کہ الیکشن کمیشن انکوائری نہیں کراسکتا،الیکشن کمیشن ممبرپنجاب نے کہاکہ قانون بڑا واضح ہے ،آپ کیوں پیچیدگیوںمیں جا رہے ہیں ۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا،درخواست گزار نے کہاکہ امریکی قونصلیٹ کو خط لکھ کر فیصل واوڈا کی شہریت سے متعلق پوچھ لیں ،میں تو عام آدمی ہوں ،مجھے انہوں نے واضح جواب نہیں دیا،آر او نے میرے کاغذات مستردکئے، میں نے ٹربیونل سے رجوع کیا، فیصل واوڈا سے پہلے تو آر او کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے پر فیصلہ سنائیں گے ، فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستو ںپر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -