مردم شماری کاعمل جیسا بھی تھااب مکمل ہو چکا بہتر ہوگا کہ نئی درخواست دائر کریں ،سپریم کورٹ

 مردم شماری کاعمل جیسا بھی تھااب مکمل ہو چکا بہتر ہوگا کہ نئی درخواست دائر ...
 مردم شماری کاعمل جیسا بھی تھااب مکمل ہو چکا بہتر ہوگا کہ نئی درخواست دائر کریں ،سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پرسپریم کورٹ نے کہاکہ مردم شماری کاعمل جیسا بھی تھااب مکمل ہو چکا ہے،مردم شماری کے بعد اب کافی وقت گزرچکا ہے ،بہتر ہوگا کہ نئی درخواست دائر کریں ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ نئی درخواست دائر کریں ،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ نئی درخواست دائر کریں جو واضح ہو ۔
جسٹس منیب اختر نے کہاکہ مردم شماری کے بعد اب کافی وقت گزرچکا ہے ،ایم کیو ایم بڑی سیاسی جماعت ہے، وکیل صلاح الدین نے کہاکہ فاروق ستار اب ایم کیوایم کا حصہ نہیں ہیں ۔
فاروق ستار نے کہاکہ عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ آپ کے وکیل نے بات کرلی ہے ، عدالت نے کہاکہ مردم شماری پر اعتراضات نئی درخواست میں اٹھائے جائیں ۔
جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ مسئلہ صرف آپ کا نہیں دیگر صوبوں کا بھی ہے ، مردم شماری کاعمل جیسا بھی تھااب مکمل ہو چکا ہے،وکیل ایم کیو ایم نے کہاکہ اپنی درخواست میں مردم شماری کے عمل میں ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی ،کراچی کے 13 فیصد بلاکس میں ووٹرز زیادہ آبادی کم ہے ۔