سپریم کورٹ نے کیس کے غیرضروری التوا پر سندھ حکومت کو جرمانہ کردیا

سپریم کورٹ نے کیس کے غیرضروری التوا پر سندھ حکومت کو جرمانہ کردیا
سپریم کورٹ نے کیس کے غیرضروری التوا پر سندھ حکومت کو جرمانہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کو جرمانہ کردیا،سندھ حکومت کو غیرضروری التوا پر فریقین کے وکلا کے سفری اخراجات ادا کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے آئندہ سماعت سے پہلے وکیل امدادعلی اور ضمیر اللہ کو 50 ،50 ہزار روپے ادا کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مہلت مانگنے کی استدعا مسترد کردی ۔

عدالت نے کہاکہ دونوں وکلا حیدرآباداورسندھ سے آئے ہیں ان کو اخراجات ادا کئے جائیں ۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ تحریری جواب کی کاپی جمع نہیں کروا سکے ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سندھ حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو جرمانہ کررہے ہیں،دونوں وکلا کوادا کریں ،گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے حاضری یقینی بنانے کاحکم دیاتھا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے استدعا کی مجھے 2دن کی مہلت دی جائے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہمارے پاس التواکااختیار نہیں،عدالت نے سماعت5 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -