اقامہ کیس ، خواجہ آصف کی جگہ ان کے وکیل نیب میں پیش ہو گئے

اقامہ کیس ، خواجہ آصف کی جگہ ان کے وکیل نیب میں پیش ہو گئے
اقامہ کیس ، خواجہ آصف کی جگہ ان کے وکیل نیب میں پیش ہو گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقامہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نیب میں پیش نہیں ہوئے،لیگی رہنما کی جگہ ان کے وکیل نجم الحسن پیش ہوگئے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وکیل نجم الحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ رولنگ 2018 کے بعد نیب خواجہ آصف کو طلب نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ خواجہ آصف نااہلی کیس میں اقامے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرچکی ہے ،

نجم الحسن نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کمپنی کے ایم ڈی کی تفصیلات بھی فیصلے میں جاری کردیں ، نیب کو سپریم کورٹ کی رولنگ پیش کردی، نیب حکام مکمل طورپر مطمئن ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -