”ووٹ کو عزت نہ ملی تو ۔۔“کیپٹن صفدر ریٹائرڈ نے بھی بیان جاری کر دیا 

”ووٹ کو عزت نہ ملی تو ۔۔“کیپٹن صفدر ریٹائرڈ نے بھی بیان جاری کر دیا 
”ووٹ کو عزت نہ ملی تو ۔۔“کیپٹن صفدر ریٹائرڈ نے بھی بیان جاری کر دیا 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائر صفدر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے ستر سال بھی غلام رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہناتھا کہ پاکستان بچانے نکلے ہیں ، جب تک مقدمہ درج نہیں ہوتا نیب مجھے نہیں بلا سکتا ، ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے ستر سال بھی غلام رہیں گے ،نیب کے پاس گرفتاری کا ایک ہی فارمولاہے ۔

یاد رہے کہ تازہ ترین نیب خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو آج اثاثہ جات کیس میں طلب کررکھا ہے،نیب خیبرپختونخوا کے باہر پولیس کی بھری نفری تعینات کردی گئی اورنیب خیبرپختونخوا آنے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کربند کردیاگیا۔

مزید :

قومی -