اپوزیشن حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوگی،حکومت 5 سال پورے کرے گی،گورنر پنجاب

اپوزیشن حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوگی،حکومت 5 سال پورے کرے گی،گورنر پنجاب
اپوزیشن حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوگی،حکومت 5 سال پورے کرے گی،گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن حکومت گرانے میں کامیاب نہیں ہوگی،ہم اپنے 5 سال پورے کریں گے، وزیراعظم نے واضح کردیاہے احتساب جاری رہے گا۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ کہ غداری کے الزامات کے خلاف ہوں،کسی کو دوسرے کے خلاف غداری کے الزامات لگانے کا حق نہیں ، تحریک انصاف کا بغاوت کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، تحریک انصاف نے بغاوت کے مقدمے سے لاتعلقی کااظہار کیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ 40 سالہ سیاست میں کبھی کسی پر غداری کا الزام نہیں لگایا،ان کاکہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،جمہوری نظام میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے ، آخر میں مذاکرات سے چیزیں حل ہوتی ہیں ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جلسے جلوسوں سے حکومت گرانا چاہتی ہے تو وہ ایسا نہیں کرسکتی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -