آسٹریلین ویمن ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا

آسٹریلین ویمن ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا
آسٹریلین ویمن ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا وہ ریکارڈ برابر کر دیا جو آسٹریلیا کی ٹیم نے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی قیادت میں قائم کیا تھا۔ 

گزشتہ روز فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 325 رنز بنائے، راشیل ہینز96 اور الیسا ہیلی 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، امیلیا کیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم 93 رنز پر آﺅٹ ہوگئی، مولینیکس اور گارڈنر نے 2، 2پلیئرز کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -