آپ کے توپورے عملے کو برطرف کرناچاہئے ، سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے زائد المعیاد کیسز پر اظہار برہمی 

آپ کے توپورے عملے کو برطرف کرناچاہئے ، سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا حکومت کی ...
آپ کے توپورے عملے کو برطرف کرناچاہئے ، سپریم کورٹ کا خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے زائد المعیاد کیسز پر اظہار برہمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کورٹ پشاور رجسٹری میں حکومت کی جانب سے زائد المعیاد کیسز پرچیف جسٹس گلزاراحمد نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کے توپورے عملے کو برطرف کرناچاہئے ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آ پ کے سارے کیسز زائد المعیاد ہوتے ہیں محکمے کر کیا رہے ہیں؟،جب کاررروائی ہوتی ہے تو کلرک کاذمہ دار قراردیاجاتاہے اور بڑوں کوچھوڑ دیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کی حکومت کلرک سے کام لیتی ہے ،کلرک کوہی قصوروار ٹھہراکرمعطل کیاجاتاہے،بڑے لوگ کلرکوں پر ہی پنپتے ہیں اورکلرکوںکوہی ذبح کردیاجاتا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ تمام کیسز پرانے اورزائدالمعیاد ہیں،اب ہم نے اس نظا م کو ٹھیک کیا، زائدالمعیاد کیسز محکموں کو واپس کرکے ان سے تفصیل مانگتے ہیں ۔