نیشنل ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہو گیا

نیشنل ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہو گیا
نیشنل ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہو گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل پنجاب ایسوسی ایشن سیکنڈ الیون نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون کے فائنل لیگ میچ میں ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن سیکنڈ الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ عامر جمال نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جبکہ سرمد بھٹی 33، نوید ملک 13، عمیر مسعود 11، نعمان علی 13، نہال منصور 6، تیمور سلطان 1، رضا حسن 7 اور اطہر محمود 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 
سینٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد علی اور کامران افضل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں اور زبیر خان لودھی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 
 سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے جنید علی کی ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہونے کے باعث ٹورنامنٹ بھی اس کے نام رہا۔ دیگر بلے بازوں میں نعمان انور 26، محمد اخلاق 9، محمد سعد 13 اور رضا علی ڈار 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 

مزید :

کھیل -