آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قرار

آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری ...
آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قراردیدیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق عدالت نے اشتہار کے ذریعے یونس قدوائی کو طلب کررکھاتھا،نیب پراسیکیوٹر مبشر کریم نے عدالتی اشتہار پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کردی ، نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔
نیب کی درخواست پر جج اعظم خان نے یونس قدوائی کو اشتہاری قراردیدیا،احتساب عدالت نے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا بھی حکم دیدیا۔