سوات و گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے 

سوات و گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے 
سوات و گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے 

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات و گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس پر لوگ خوف وہراس کا شکار ہو گئے ، لوگ پریشانی کے عالم میں گھروںاور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 7ریکارڈکی گئی ،زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے کو آج 15 سال بیت گئے ہیں مگرقیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں اور لرزہ خیز یادیں 15 سال بعد بھی باقی ہیں۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -