اپوزیشن استعفوں کیلئے بھی تیار لیکن یہ آپشن کب استعمال کیا جائے گا؟ ن لیگ نے واضح کردیا

اپوزیشن استعفوں کیلئے بھی تیار لیکن یہ آپشن کب استعمال کیا جائے گا؟ ن لیگ نے ...
اپوزیشن استعفوں کیلئے بھی تیار لیکن یہ آپشن کب استعمال کیا جائے گا؟ ن لیگ نے واضح کردیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)رہنما ن لیگ خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر مریم نواز کو قیادت کی ذمہ داریاں سونپتے ہیں تو یہ مناسب اقدام ہوگا،استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے ہماری تحریک کی انتہا ہمارے استعفے ہوں گے۔

اگر ہم نے اجتماعی استعفے دیئے تو پی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں لیں گے۔ہمارے استعفے کے بعد سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا۔استعفوں کا آپشن مارچ سے قبل استعمال کرلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارا قائد ہے کراچی تا گلگت پوری نون لیگ اپنے قائد کے بیانئے کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -