ریلوے سمیت 8 اداروں کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ 

ریلوے سمیت 8 اداروں کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ 
ریلوے سمیت 8 اداروں کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان اان لائن ) وزارت خزانہ کی ہدایت پر 8 سرکاری اداروں کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ریلویز، اےجی پی آر اور پاکستان پوسٹ کے جی پی فنڈزکا سپیشل آڈٹ کیا جائے گا جب کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے سپیشل آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی سپیشل آڈٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئی یا نہیں، اس کا پتا لگانے کے لیے آڈٹ کرایا جائے گا، آڈت کے لیے تمام ادارے ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی اور سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل آڈٹ کی رپورٹ 2 ماہ کے اندر فنانس ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔

مزید :

قومی -