”میں نئی ڈلیوری پر کام کر رہا ہوں“ عماد وسیم نے بلے بازوں کو خبردار کر دیا

”میں نئی ڈلیوری پر کام کر رہا ہوں“ عماد وسیم نے بلے بازوں کو خبردار کر دیا
”میں نئی ڈلیوری پر کام کر رہا ہوں“ عماد وسیم نے بلے بازوں کو خبردار کر دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے بلے بازوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی ڈلیوری پر کام کر رہے ہیں لیکن خواہش ہے کہ صرف باﺅلر نہیں بلکہ بطور آل راﺅنڈر میری پہچان بنے۔ 

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران میں نے بہت محنت کی ہے اب پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں حصہ لوں گا۔ انگلش کاﺅنٹی میں ناٹنگھم شائر سے دوسرا سیزن شاندار رہا ہے، کپتان نے کاو¿نٹی میں کنڈیشن کے مطابق استعمال کیا جس سے ٹیم کو فائدہ ہوا اور ہم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ میں مستقبل میں باﺅلنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہوں۔ 

واضح رہے کہ عماد وسیم گزشتہ دنوں برطانیہ میں وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے اور ان کی ٹیم ناٹنگھم نے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ عماد وسیم اب ملک میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں شرکت کرنے کیلئے پرعزم ہیں جس کا دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -