نیب پنڈی کا نوازشریف کانام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط

نیب پنڈی کا نوازشریف کانام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط
نیب پنڈی کا نوازشریف کانام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)پنڈی نے نوازشریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط تحریر کیاہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہواہے،خط میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کے اشتہاری ہونے کاریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیاجائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب خط پر مکمل عملدرآمدکرایا جائےگا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے نوازشریف کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر لاہور پولیس کو بھی خط ارسال کیاگیا ہے،خط کے متن میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کا اشتہارہر تھانے میں ان کی تصویر کے ساتھ چسپاں کیاجائے ، رائیونڈ محل کے باہر بھی اشتہار چسپاں کیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -