اکتوبر 2005کا زلزلہ،بچوں نے متاثرین کی مدد کیلئے اپنے کھلونے تک فروخت کیے: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر 

اکتوبر 2005کا زلزلہ،بچوں نے متاثرین کی مدد کیلئے اپنے کھلونے تک فروخت کیے: ...
اکتوبر 2005کا زلزلہ،بچوں نے متاثرین کی مدد کیلئے اپنے کھلونے تک فروخت کیے: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(آئی این پی ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد ہماری امداد کے لیے پاکستانی بچوں نے اپنی گھڑیاں اور کھلونے تک فروخت کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق کا شہدائے زلزلہ کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زلزلہ خیبرپختونخوا میں بھی آیا مگر جس محبت کا اظہار کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سربراہان اور اداروں کے شکرگزار ہیں کہ ہماری مدد کی، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھنا ہے، ایل اوسی پربھارتی فوج کی فائرنگ بھی ایک بڑی آفت ہے۔

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ بڑی آزمائش تھی جس سے عزم کے ساتھ عوام باہر نکلے، عالمی برادری نے جس انداز سے ہماری مدد کی اسکی مثال نہیں ملتی، مظفرآباد اس وقت گلوبل ولیج کا منظر پیش کررہا تھا۔