بریانی کنگ ریسٹورنٹ کی جانب سے پردیس میں دیسی ذائقے سے لطف دوبالا
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض میں بریانی کنگ ریسٹورنٹ کی جانب سے کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی.
اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالک شارق اکرام نے کہا کہ پاکستان سے باہر سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں کاروباری سرگرمیاں بھی بہت زیادہ ہیں مگر روایتی اور دیسی کھابے میسر نہیں آتے، اس لئے ہم نے روایتی پاکستانی بریانی کے ذریعے پردیس میں دیس کے مزے کو دوبالا کرنے کی کوشش کی ہے.
شارق اکرام نے کہا کہ ہمیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہماری کاوش کامیاب ہوئی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کو پردیس میں رہ کر دیس کے کھابوں جیسا ذائقہ دے سکیں.
عشائیے کی تقریب میں شریک شرکاء نے عشائیہ دینے پر شارق اکرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے محبتوں کو فروغ ملتا ہے اور پردیس میں باہمی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ کاروباری سرگرمیاں مزید پروان چڑھیں.