”روہت شرما کیساتھ میرا کوئی موازنہ نہیں ہے“ حیدر علی نے پاکستانیوں کو واضح جواب دیدیا

”روہت شرما کیساتھ میرا کوئی موازنہ نہیں ہے“ حیدر علی نے پاکستانیوں کو واضح ...
”روہت شرما کیساتھ میرا کوئی موازنہ نہیں ہے“ حیدر علی نے پاکستانیوں کو واضح جواب دیدیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ ان کا بھارتی کھلاڑی روہت شرما سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن کے 20 سالہ بلے باز حیدر علی نے عمران خان کو پسندیدہ کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی بھارتی کرکٹر روہت شرما اور پاکستانی سابق کھلاڑی اور حالیہ وزیر اعظم عمران خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور حفیظ دونوں کے ساتھ پارٹنر شپ بنانا چاہتا ہوں جبکہ عمران خان کے ساتھ اننگ کی اوپننگ کرنے کی خواہش بھی ہے۔ حیدر علی نے محمد عامر کو پسندیدہ باﺅلر قرار دیا جبکہ شاہد خان آفریدی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک جارحانہ اور لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میرا بھارتی کرکٹر روہت شرما کیساتھ موازنہ مت کیا جائے، اگرچہ وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں مگر ان کا کیرئیر اعزاز سے بھرپور ہے اور میں نے ابھی انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -