”ڈین جونز ایک عظیم انسان تھے، ہم ان کیلئے ہمیشہ یہاں کھڑے ہیں“ وسیم اکرم اور اہلیہ کا آنجہانی کرکٹر کیلئے جذبات سے بھرا پیغام

”ڈین جونز ایک عظیم انسان تھے، ہم ان کیلئے ہمیشہ یہاں کھڑے ہیں“ وسیم اکرم اور ...
”ڈین جونز ایک عظیم انسان تھے، ہم ان کیلئے ہمیشہ یہاں کھڑے ہیں“ وسیم اکرم اور اہلیہ کا آنجہانی کرکٹر کیلئے جذبات سے بھرا پیغام
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ڈین جونز ایک ایسے عظیم انسان تھے جو ’سٹیڈنگ اوویشن‘ کے مستحق تھے یعنی لوگ کھڑے ہو کر ان کا استقبال کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ڈین جونز کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد وسیم اکرم نے ان کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز ایک ایسے عظیم انسان تھے جو ’اسٹینڈنگ اوویشن‘ کے مستحق تھے یعنی لوگ کھڑے ہوکر ان کا استقبال کریں۔ ’ڈین جونز ہم یہاں آپ کیلئے ہمیشہ کھڑے ہیں۔‘

دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی ڈین جونز کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز آپ کی خدمات کیلئے ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں، آپ نے ناصرف آسٹریلیا کیلئے فخریہ خدمات سرانجام دیں بلکہ آپ نے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھی بہت مدد کی، ہم تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں اور ہمیں بہت یاد آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈین جونز ہار ٹ اٹیک کے سبب ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 59 سال تھی جبکہ گزشتہ روز وکٹوریہ میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپرد خاک کیا گیا۔ ڈین جونز کی آخری رسومات میں اہل خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی۔

مزید :

کھیل -