”جب بھی کوئی استاد تھانے میں آئے تو سب سے پہلے ۔۔“حیدرآباد کے ایڈیشنل آئی جی نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ دل جیت لیے 

”جب بھی کوئی استاد تھانے میں آئے تو سب سے پہلے ۔۔“حیدرآباد کے ایڈیشنل آئی جی ...
”جب بھی کوئی استاد تھانے میں آئے تو سب سے پہلے ۔۔“حیدرآباد کے ایڈیشنل آئی جی نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ دل جیت لیے 

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے اساتذہ کے احترام کیلئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پوری قوم کا دل جیت لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل نے حکم جاری کیاہے کہ سپاہی سے انسپکٹرر رینک تک کے تمام پولیس اہلکار اساتذہ کو سیلیوٹ پیش کریں گے ، ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ اساتذہ کا قوم کا مستقبل بنانے میں بڑا کردار ہوتا ہے، اگر کوئی استاد تھانے آئے تو سب سے پہلے سیلوٹ کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کا حکم نامے میں کہناتھا کہ کوئی بھی انسان استاد کی محنت کے بغیر اپنی منزل حاصل نہیں کر سکتا ، کوئی شک نہیں کہ استاد ہمارے سوسائٹی کے ہیرو ہیں ، ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کو بے مثال عزت اور توجہ دی جاتی ہے نہ صرف انہیں حکومتی اداروں بلکہ عدالتوں میں بھی احترام سے لایا جاتاہے ۔

اس لیے تمام پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے جب بھی وہ کسی استاد سے ملیں تو اسے سیلیوٹ کریں اور اگر استاد پولیس سٹیشن آئیں تو میرٹ پر ان کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے عزت اور احترام سے نوازیں ۔

مزید :

قومی -