انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 163 روپے 72 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب آج سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ آج اس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس پر سرمایہ کار اطمینان کا اظہار کیا جارہاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو تو 100 انڈیکس 39 ہزار 849 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو ا جو کہ دن بھر چلتا رہا ۔ انڈیکس میں 503 پوائنٹس اضافہ ہواہے جس کے بعد یہ 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے 40 ہزار 353 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -