اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسر محمد شاہد الاسلام کو ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسر محمد شاہد الاسلام کو ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسر محمد شاہد الاسلام کو ہٹانے کا حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں (پی ایس بی) میں گریڈ 19 کے افسرمحمد شاہد الاسلام کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپورٹس بورڈ میں تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شاہد الاسلام کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عدالت نے 18 اکتوبر 2013ءکے شاہد الاسلام کی پروموشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ 

شاہد الاسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا اور عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شاہد الاسلام کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کے دوران کئے گئے فیصلے برقرار رہیں گے۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھرتی کئے گئے ملامین کی پی ایس بی میں تعیناتیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عدالت نے گریڈ ایک سے 19 تک 10 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

کھیل -