وہاب ریاض نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

وہاب ریاض نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
وہاب ریاض نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض پاکستان کی جانب سے تیسرے گیند باز ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو نے حاصل کر رکھی ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 506 ہے۔ 

مزید :

کھیل -