زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار اعلان کر دیا
زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی ٹیم میدان میں اتارنے کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کو موقع دے کر سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے پہلے جیت کا مومینٹم حاصل کر سکیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف سیریز سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بھی اچھی تیاری ہو جائے گی۔ بین الاقوامی اور اس کے بعد کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کے باعث میں طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رہا ہوں اور اپنے ساتھی کرکٹرز سے بھی ملاقات نہیں ہو سکی، اس لئے راولپنڈی میں سنٹرل پنجاب کے سکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال سنٹرل پنجاب کی باؤلنگ کمزور تھی جس کی وجہ سے ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی مگر اس مرتبہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہماری بیٹنگ خاصی مضبوط ہے، رواں سال غلطیوں کو دہرانے کی بجائے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -