نوجوانوں کے روزگار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم عمران خان

نوجوانوں کے روزگار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم عمران خان
نوجوانوں کے روزگار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی اور برٓمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان نے درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔وزیراعظم عمران خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ ترجیحی شعبوں میں اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ گزشتہ حکومتوںنے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو نظر انداز کیا جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرض کی فراہمی، ٹیکس کا آسان نظام اور کاروبار میں سہولت سمیت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی مجوزہ پالیسی پر عملدارآمد کے حوالے سے لائحہ عمل کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ 

مزید :

قومی -