’افغانستان سے امریکی فوجیوں کو کرسمس تک واپس آجانا چاہیے‘ صدر ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

’افغانستان سے امریکی فوجیوں کو کرسمس تک واپس آجانا چاہیے‘ صدر ٹرمپ نے بڑا ...
’افغانستان سے امریکی فوجیوں کو کرسمس تک واپس آجانا چاہیے‘ صدر ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کو کرسمس تک گھر واپس آجانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات قومی سلامتی کے مشیر کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگلے سال کے آغاز میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 تک کم کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکی فوجوں کا افغانستان سے انخلا اس معاہدے کے نتیجے میں ہورہا ہے جو رواں سال فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوا تھا۔ اس معاہدے میں طے پایا تھا کہ افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی افواج مئی 2021 تک نکل جائیں گی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں موجود ہمارے بہادر مرد اورعورتوں کی بڑی تعداد کرسمس تک گھر واپس آجائے گی اور بہت تھوڑے لوگ باقی رہ جائیں گے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ حکم دیا ہے یا خواہش کا اظہار کیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ جو کہ اگلے مہینے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے جارہے ہیں، ان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین حصہ یہ رہا ہے کہ غیر ممالک میں لڑی جانے والی نہ ختم ہونے والی جنگوں سے امریکی فوجیوں کو نکالا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -