نیب اب تک 466ارب روپے برآمد کرواچکا ہے:چیئرمین نیب جاوید اقبال

نیب اب تک 466ارب روپے برآمد کرواچکا ہے:چیئرمین نیب جاوید اقبال
نیب اب تک 466ارب روپے برآمد کرواچکا ہے:چیئرمین نیب جاوید اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قیام سے لے کر اب تک 466ارب روپے برآمد کروا چکا ہے، کرپشن فری پاکستان نیب کا ایمان ہے۔

نجی چینل سماءنیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے ،نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب قیام سے لے کر اب تک 466ارب روپے برآمد کروا چکا ہے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ، نیب نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیکم کا نظام تعارف کروایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب بدعنوانی کی لعن کو جڑ سے اٹھا پھینکنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید :

قومی -